پنجشنبه, نوومبر 28, 2024
Homeخبریںایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک دن میں تین بمبار ڈرون...

ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک دن میں تین بمبار ڈرون مار گرائے: سعودی عرب

ریاض (ہمگام نیوز) مانیٹرینگ نیوز ڈسک رپورٹس کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کے لیے قائم کردہ عرب عسکری اتحاد نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا ایک دن میں تیسرا بمبار ڈرون تباہ کرکے سعودی عرب پر حملے کی ایک اور کوشش ناکام بنا دی۔

تفصیلات کے مطابق عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں شہری آبادی پرحملے کے لیے بھیجے گئے بمبار ڈرون مملکت کی طرف چھوڑے۔ تاہم عرب اتحادی فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بمبار ڈرون کو مار گرایا۔
ترجمان نے حوثی باغیوں کی طرف سے ڈرون طیاروں‌ کے حملے کو بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی قرا دیتے ہوئے عالمی اداروں سے حوثیوں‌ کی دہشت گردی کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں عرب اتحادی فوج اور یمن کی سرکاری فوج نے صنعا میں حوثیوں کے میزائل اور ڈرون کارخانوں کو بمباری کا نشانہ بنا کر انہیں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز