یکشنبه, سپتمبر 22, 2024
Homeخبریںپہرہ روڈ حادثے میں ایک بلوچ مزدور جانبحق

پہرہ روڈ حادثے میں ایک بلوچ مزدور جانبحق

 

پہرہ ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے پہرہ/ایرانشہر میں روڈ حادثے میں ایک بلوچ شہری ماہر سیاھانی جابحق ہوگیا ـ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایک بلوچ سوتخبر ( تیل کش مزدور) پہرہ میں اپنے گاڑی سے پیٹرول اور ڈیزل ڈال کر مکران کے سرحدی علاقے مھگس میں فروخت کرنے کے لیئے جا رہا تھا کہ کچھی سڑک پر ایک موڑ مڑنے سے اس کی گاڑی کسی ٹرک سے ٹکرا کر گاڑی میں آگ لگ گئ اور وہ جانبحق ہوگئے جبکہ عین موقع پر لوگوں نے ان کی لاش گاڑی سے نکال لیا اور گاڑی مکمل جل گئ یہ حادثہ پہرے شہر کے کلیری گاؤں کے قریب پیش آیا۔
واضح رہے کہ ہر سال سڑک حادثے میں اور قابض ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب آرمی کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں ہر سال سیکڑوں بلوچ سوتخبر ( تیل کش مزدور) جانبحق اور زخمی ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز