شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبلوچستان: مختلف اوقات میں پیش آنے والے واقعات میں 7 افراد جاں...

بلوچستان: مختلف اوقات میں پیش آنے والے واقعات میں 7 افراد جاں بحق، 11 زخمی

 

بلوچستان (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار، بیلہ، مستونگ اور سبی میں مختلف اوقات میں پیش آنے والے واقعات میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے خضدار کے علاقے اورناچ کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

جانبحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد مراد ولد فیض محمد اور محمد کریم ولد محمد ساکنان اورناچ کے نام سے ہوی ہے۔

لیویز نے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کر کے نعشوں کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا واضح رہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر گزشتہ دس دنوں کے دوران ٹریفک حادثات میں نو سے زائد افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں جاں بحق افراد میں خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔

کچھی کے علاقہ مٹھڑی کے مقام پر سبی جیکب آباد قومی شاہراہ پر تیز رفتاری کے باعث مزدا ٹرک سامنے سے آنے والی ڈاٹسن سے ٹکرا گیا۔

جس کے نتیجے میں حاجی لعل محمد، حاجی حبیب اللہ سمیت 3 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ حاجی اللہ نور، عبدالحکیم، امیر محمد، رحمت اللہ، حاجی لعل شاہ، عزیز اللہ، غلام نبی، عبدالرشید، جمعہ خان سمیت 9 افراد زخمی ہوئے۔

حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر سول ہسپتال سبی لے جایا گیا جہاں پر طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو تعلق ڈیرہ مراد جمالی سے بتایا جاتا ہے۔

بیلہ میں مین آر سی ڈی شاہراہ ویلپٹ کے مقام پر ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ٹکر سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

زخمی افراد کو سول ہسپتال بیلہ میں طبی امداد دینے کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔

حادثہ کوئٹہ سے کراچی جانے والے ٹرالر نمبر TLH.882 کی آر سی ڈی شاہراہ ویلپٹ کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والی موٹرسائیکل سے ٹکرانے کے باعث ایک 7 سالہ بچہ محسن ولد نور محمد جاں بحق جبکہ نور محمد ولد عبدالکریم، ملاں نصیر احمد ولد عبداللہ اقوام بلوچ ساکنان لنگڑا بیلہ شدید زخمی ہوگئے۔

مستونگ ک قریب شاہراہ پر ڑلی کے مقام پر قائم پولیس چیک پوسٹ کے قریب سوراب جانیوالے مسافر ویگن کے ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد افضل قلندرانی ولد محمد اعظم ساکن کلی دشت امبو کھڈکوچہ جاں بحق ہوا۔

لاش شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیا گیا، حادثہ روڈ پر رکھے گئے بیرئرز کی وجہ سے پیش آیا۔

ریسکیو زرائع کے مطابق کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سب سے زیادہ ٹریفک حادثات خضدار ٹو لسبیلہ سیکشن میں ہو رہے ہیں اس کی ایک بڑی وجہ یہاں موٹروے پولیس کی عدم تعیناتی بھی ہے ڈرائیور حضرات موٹروے پولیس کی عدم تعیناتی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تیز رفتاری کرتے ہیں جو حادثات کا سبب بن رہے ہیں نیشنل ہائی وے اتھارٹی و متعلقہ زمہ داران سے عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوراب، براستہ خضدار ٹو لسبیلہ سیکشن پر موٹروے پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنائیں تاکہ قیمتی جانوں کا ضیاع کم سے کم ہو۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز