یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںبلوچستان آنے والے مزدوروں کیلئے این او سی لازمی قرار

بلوچستان آنے والے مزدوروں کیلئے این او سی لازمی قرار

کوئٹہ(ہمگام نیوز) تربت میں عسکری تعمیراتی کمپنی FWOکے 20اہلکاروں کی ہلاکت کے واقعہ کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان نیبلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کے لئے این او سی کو لازمی قرار دے دیا ہے۔محکمہ داخلہ بلوچستان سے جاری بیان کے مطابقبلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے والے مزدوروں کو آئندہ سے لازمی طور پر این او سی لینا ہوگی اور ٹھیکیداروں کو مزدوروں کے کوائف محکمہ داخلہ میں جمع کرانا ہوں گے۔یہ فیصلہ تربت میں ترقیاتی منصوبے پر کام کرنے والے ایف ڈبلیو کے اہلکاروں پر حملے کے بعد کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں اس وقت 20 بڑے منصوبوں پر بلوچستان سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کی تعداد آٹے میں نمک برابر ہے جبکہ پاکستان کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں مزدوروں کو کھپاکرکام لیا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز