شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںروٹیکس کمپنی نے ایران کو ڈرون انجن کی فراہمی بند کر دی:...

روٹیکس کمپنی نے ایران کو ڈرون انجن کی فراہمی بند کر دی: آسٹریا

 

ویانا (ہمگام نیوز) مانیٹرینگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق آسٹریا میں ڈرون طیاروں کے انجن تیار کرنے والی کمپنی “روٹیکس” نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایرانی پاسداران انقلاب کے لیے اپنی مصنوعات کی برآمد روک دی ہے۔

واضح رہے کہ یہ پیش رفت امریکا کی جانب سے تہران کے گرد گھیرا تنگ کرنے اور ایرانی آئل سیکٹر پر نئی پابندیاں عائد کیے جانے کے بعد سامنے آئی ہے-

ایرانی پاسداران انقلاب اپنے ملسح ڈرون طیاروں “شاہد 129” میں ابھی تک مذکورہ آسٹریائی کمپنی کے انجن استعمال کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ امریکی کی جانب سے عائد کی جانے والی تازہ ترین پابندیوں میں ایرانی وزارت تیل اور آئل سیکٹر کی دو سرکاری کمپنیوں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ایرانی آئل سیکٹر کے ساتھ کام کرنے والے افراد اور اداروں کو بھی لپیٹ میں لیا گیا ہے۔
نئی امریکی پابندیوں کا مقصد خطے میں عدم استحکام پھیلانے کے حوالے سے تہران کی قدرت پر روک لگانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز