یکشنبه, نوومبر 24, 2024

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں پریس کلب کے سامنے کیچ میں برطرف ہونے والے 114 اساتذہ نے احتجاجی کیمپ قائم کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کیچ کے برطرف 114 اساتذہ نے منگل کو دوسرے روز بھی کوئٹہ پریس کلب کے سامنے لگائے جانے والے کیمپ میں علامتی ہڑتال جاری رکھا۔

اس موقع پر جی ٹی اے کے صدر حاجی حبیب الرحمان مردان زئی، سیکریٹری جنرل حفیظ عیسی زئی، چیر مین شان رند، چیف آرگنائیزر یونس کاکڑ اور دیگر نے ہڑتال میں بیٹھے برطرف ملازمیں سے کیمپ آکر اظہار یکجہتی کیا۔

انہوں نے کیچ کے 114 اساتذہ کے برطرفی کی مذمت کرتے ہوے کہا کہ غلط رپورٹنگ پر اساتذہ کو بغیر شوکاز، جواب طلبی کے بیک جنبش قلم برطرف کرنا کسی بھی درست اقدام نہیں ہے، جس کی جی ٹی اے کبھی بھی اجازت نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ برطرف کیے گئے اساتذہ 15 سے 20 سال سے اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں لیکن انہیں بغیر کسی شوکاز کے برطرف کرنے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم فوری طور پر برطرف کیے گئے 114 ملازمیں کو دوبارہ بحال کرے بصورت دیگر جی ٹی اے سخت احتجاج پر مجبور ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز