کیچ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق بلوچی زبان کا بزرگ و نامور بلوچی گلوکار ناکو سبزل سامگی کی طبیعت شدید خراب ہونے کے باعث کراچی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔
ناکو سبزل کے بیٹھے شاہمیر سبزل کے مطابق ان کے والد چیسٹ انفیکشن کی بیماری میں مبتلا ہیں۔
شاہمیر سبزل جو خود بھی بلوچی زبان کا گلوکار ہے ان کے مطابق ان کے والد کا علاج پچھلے دو دن سے جاری ہے اور ان کے علاج کیلئے ایک دن میں قریب 23 تا 24 ہزار روپے کا خرچہ آرہا ہے، جو ان کے بساط سے باہر ہے۔
سماجی تنظیم اوست ویلفیئر نے بھی سوشل میڈیا میں بیان جاری کرتے ہوے کہا کہ ناکو سبزل کی مدد کرنا پورے بلوچ قوم کا فرض ہے اور بلوچ قوم کو چاہیے کہ وہ ناکو سبزل کی علاج میں اپنا پورا کردار ادا کرکے اپنے قومی گلوکاروں کی مدد کریں۔