راسک ( ھمگام نیوز) رسانک میڈیا کے مطابق اتوار 25 اکتوبر کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر راسک کے گاؤِجکیگور کے قریب ایک بلوچ سوتخبر( تیل کش) گاڑی پر قابض ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب IRGC نے براہ راسر فائرنگ کی جو تیل کے خالی گیلن لے کر جا رہا تھا جو کہ موقع پر جانبحق ہوگئے
اس بلوچ شہری کی شناخت دشتیاری شہر کے گاؤں “کہیر برز ” سے تعلق رکھنے والی نظر دھقانی ولد گوھرام کے نام سے ہوئ ہے ـ
اس معاملے سے واقف ایک شخص نے ذرائع کو بتایا جب وہ دوسرے شہر سے گھر واپس آرہے تھے تو انہوں نے بغیر روک کر کسی تفتیش کے جکیگور روڈ پر قابض ایرانی سپاہ پاسداران نے قریب جا کر اس کی گاڑی پر فائرنگ کی ـ
ذرائع نے مزید کہا ، “نظر دھقانی کے مارے جانے کے بعد فوج نے اس کی لاش کو راسک کے ایک اسپتال لے گئی اور پھر اسے نامعلوم مقام پر لے گئی ـ
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس بلوچ شہری کی بے جان لاش منگل کے روز اس کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔
امر قابل ذکر ہے کہ قابض ایرانی سپاہ پاسداران، پولیس اور دیگر فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ہر سال درجنوں بلوچ شہری مارے جاتے ہیں۔