یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںکرمان جیل میں مشکوک انداز میں ایک بلوچ شہری کی موت

کرمان جیل میں مشکوک انداز میں ایک بلوچ شہری کی موت

 

کرمان ( ھمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں کام کرنے والی انسان حقوق کے سرگرم بلوچ کارکنوں کی ٹیم کے مطابق گزشتہ روز 30 اکتوبر جمعہ کی شام کو دزاپ/ زاہدان سے تعلق رکھنے والے “خلیل دست افشاں براہوئی کے نام سے کرمان جیل میں قید 32 سالہ بلوچ شہری مکمل صحت یاب ہونے کے باوجود اور بغیر کسی بیماری کے جیل کے اندر موت واقع ہوگئ ـ

ایک باخبر ذرائع نے ہمارے رپورٹر کو بتایا کہ “خلیل کو منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں تقریبا 18 ماہ کے لئے حراست میں لیا گیا تھا۔ پہلی بار عدالت نے اسے سزائے موت سنائی گئ تھی لیکن اپیل کرنے کے بعد عدالت نے اس کی سزا کم کردی اور اسے عمر قید کی سزا سنائی۔

ذرائع نے مزید کہا: “رواں گزشتہ روز 30 اکتوبر بروز جمعہ کی شام کو ، وہ کامل صحتمند تھے اور کسی بھی بیماری نہیں اور نا ان کا کرونا ٹیسٹ مثبت تھا

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ “اس کے علاوہ کرمان جیل کے حکام نے خلیل کی موت کے بعد اس کے اہل خانہ کی موت کی کوئ خاص وجوہات کی کوئی صحیح اور قائل وضاحت فراہم نہیں کی۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز