اجوئی بلوچستان کی رپورٹ کے مطابق ، آج ، 4 اکتوبر کو ایرانی زیر قبضہ مغربی بلوچستان کے شہر مہگس (موجودہ مہرستاں) میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک بلوچ شہری کو قتل کردیا۔
اس بلوچ شہری کی شناخت ، “یاسین چاریزی” ، ولد ابراہیم مہگس کا رہائشی بتایا گیا ہے
ایک باخبر ذرائع نے اجوئی ہمارے رپورٹر کو بتایا کہ یاسین چاریزی آج اپنے مکینیکل ورکشاپ میں کام کر رہے تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اسے گولی ماردی۔ اور موقع پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
اس قتل کا محرک اور حملہ آوروں کی شناخت تاحال معلوم نہیں ہے۔
قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسداران انقلاب کی دہشت گردی حد سے زیادہ مغربی بلوچستان میں بڑھ گئ ہے قابض نے بلوچ قوم کو آپس میں دست و گریبان کرنے کے لیئے مختلف قبائلی جنگوں کو ہوا دے کر ان لوگوں میں اسلحہ جات تقسیم کرکے اور ان کے مابین تفریق پھیلانے کے ذریعہ ان قتل و غارتگری کا ذمہ دار ہے۔