سنندج ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق ایرانی مقبوضہ کردستان کے شہر چالدران شہر کے سرحدی علاقوں میں سے ایک میں لگاتار دوسرے دن قابض ایرانی آرمی سپاہ پاسدران انقلاب IRGC کی براہ راست فائرنگ سے ایک اور کولبر( کرد بارکش) جانبحق ہوگیا۔
ہنگاو ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کو موصولہ ایک رپورٹ کے مطابق آج 6 نومبر 2020 جمعہ کے دن قابض ایرانی آرمی آئ آر جی سی نے چالدران کے سرحدی علاقے میں کولبران کے ایک گروہ پر گولیاں برسائ جس کے نتیجے میں ایک کرد کولبر ( بارکش) جانبحق ہوگیاـ
ایک باخبر ذرائع نے اس کولبر کی شناخت چالدران کمال عالم ھولوی کے نام سے کیا ہے
یاد رہے کہ گذشتہ روز ایک اور کولبر حسن دالائی میلان کو ایرانی آرمی نے بھی فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا