شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبحرین کے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان 84 سال کی عمر میں...

بحرین کے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بحرین کے وزیراعظم شیخ خلیفہ بن سلمان 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔

بحرین (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ بحرین کے دیرینہ خدمات انجام دینے والے 84 سال کے وزیر اعظم شیخ خلیفہ بن سلمان ال خلیفہ فوت ہوگئے۔

بحرین نیوز ایجنسی نے بدھ کے روز بغیر کسی وضاحت کے کہا کہ “رائل کورٹ نے ان کے شاہی عظمت پر ماتم کیا، جن کا آج صبح ہی یو ایس اے کے میو کلینک اسپتال میں انتقال ہوگیا۔”

ایجنسی نے بتایا کہ شیخ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے ایک ہفتہ کے لئے سرکاری طور پر سوگ کا اعلان کیا جس کے دوران آدھے مستول پر پرچم لہرائے جائیں گے۔ اس کے مطابق تدفین کی تقریب ان کے جسم کی وطن واپسی پر ہوگی اور آخری رسومات رشتہ داروں کی ایک مخصوص تعداد تک محدود ہو گی۔

شیخ خلیفہ دنیا کے سب سے طویل عرصے تک کام کرنے والے وزرائے اعظم میں سے ایک تھے جنھوں نے کئی دہائیوں تک اپنے جزیرے کی حکومت کی سربراہی کی اور 2011 کے نام نهاد عرب بہار کے نام پر ایران کے پروردہ مزھبی جنونی سازشوں کا خوش اسلوبی سے مقابله کیا اور اپنے ملک کو اُس تباھی اور بربادی سے محفوظ رکھا جس سے آج عراق شام اور لیبیا دوچار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز