شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںبروجرد جیل میں ایک شہری کو پھانسی دے دی گئ۔

بروجرد جیل میں ایک شہری کو پھانسی دے دی گئ۔

 

بروجرد ( ھمگام نیوز) لرستان کے بروجرد جیل میں ایک شہری کو ایرانی عدالت کی جانب سے سزائے موت کی حکم کے بعد پھانسی دے دی گئی۔ مذکورہ شخص کو شہر کے وسطی جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

ہیومن رائٹس آرگنائزیشن اور ایران کے ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے مطابق 10 نومبر 2020 منگل کی صبح صوبہ لرستان کے شہر بروجرد سے تعلق رکھنے والے شہری کو عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی۔

اس قیدی کی شناخت جس کو (2018) میں گرفتار کیا گیا تھا اور قبل از وقت قتل کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی شاہ رخ سفاری کے نام سے ہوئ ہے۔

جبکہ اس رپورٹ کے آنے تک کسی بھی سرکاری میڈیا یا ذرائع نے شاہ رخ سفاری کو پھانسی دینے کے بارے کوئ بھی معلومات یا رپورٹ نشر نہیں کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک تحقیق کے مطابق ایران میں اکثر نسل پرستی کی بنیاد پر کسی معمولی جرم پر معصوم شہریوں کو پھانسی دی جاتی ہے اور زیادہ تر پھانسی کردستان، لرستان، اھواز اور بلوچستان کے لوگوں کو دی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز