تربت (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں قابض پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی آمد پر پورے شہر میں ایمرجنسی کی حالت پیدا ہوچکی ہے۔
تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فوجی اہلکار بلاوجہ عوام کو چیکنگ کے نام پر تنگ کر رہی ہے، جگہ جگہ پر عوام کو روک کر ان کی تلاشی لی جارہی ہے۔
گاڑیوں کو روک کر ان میں بیٹھے عورتوں و بچوں کی بھی تلاشی لی جارہی ہے جس سے عوام سخت پریشانی کی عالم میں ہیں۔
اس کے علاوہ نام نہاد انتظامیہ کی طرف سے شہر سمیت گرد نواح کے تمام کاروباری مراکز، دکانیں و تعلیمی ادارے بند کرنے کی بھی احکامات جاری کیے ہیں۔