یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںقابض ایرانی انٹیلی جنس نے پہرہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے متعدد...

قابض ایرانی انٹیلی جنس نے پہرہ یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے متعدد عملے کو گرفتار کر لیا

پہرہ ( ھمگام نیوز) قابض ایرانی وزارت انٹلیجنس نے طلب کیے جانے کے بعد ایرانشہر یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے متعدد عملے کو گرفتار کرلیا۔

اطلاعات کے مطابق جمعرات 12 نومبر ، کو وزارت انٹلی جنس کی جانب سے طلب کیے جانے پر پہرہ/ایرانشہر یونیورسٹی آف میڈیکل سائنس کے متعدد عملے کو گرفتار کرلیا گیا۔

رسانک نیوز ویب سائٹ نے زیر حراست افراد کی شناخت انور بلیدی ، سلمان زاری اور جلال وند کی ہے ان پر کرپشن اور غبن کا الزام ہے

یونیورسٹی آف میڈیکل سائنسز کے متعدد عملے کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ، لیکن ان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ان کے ٹھکانے کے بارے میں کوئی معلومات دستیاب نہیں ہے کہ انہیں کہاں قید کیا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ ایک ہفتے کی قید اور لاعلمی کے بعد ان کی حالت سے پریشان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز