یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںافغانستان اور مشرق وسطیٰ سے امریکی افواج کی واپسی کے عمل میں...

افغانستان اور مشرق وسطیٰ سے امریکی افواج کی واپسی کے عمل میں تیزی لا سکتے ہیں: کرسٹوفر ملر۔

واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکہ کے قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے عندیہ دیا ہے کہ وہ افغانستان اور مشرق وسطیٰ سے امریکی افواج کی واپسی کے عمل میں تیزی لا سکتے ہیں۔

وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر امریکی مسلح افواج کے نام اپنے پہلے پیغام میں کرسٹوفر ملر کا کہنا تھا کہ ʼتمام جنگوں کو اختتام پر آنا چاہیے۔ اے ایف پی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو مارک ایسپر کی جگہ کرسٹوفر ملر کو قائم مقام وزیر دفاع نامزد کیا تھا۔

وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ میں 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے حملوں کے 19 برس بعد بھی امریکہ القاعدہ کو شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

ہم القاعدہ اور اس کے حمایتیوں کو شکست دینے کے قریب ہیں لیکن ہمیں ماضی کی سٹریٹجک غلطیوں کو دہرانا نہیں چاہیے جس کی وجہ سے ہم جنگ کو اختتام تک پہنچانے میں ناکام ہوں۔ بہت سے لوگ جنگ سے تنگ ہیں، میں ان میں سے ایک ہوں، لیکن یہ ایک اہم مرحلہ ہے جس میں ہم اپنے کردار کو قیادت سے منتقل کر کے معاون کا بنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز