یکشنبه, اپریل 20, 2025
Homeخبریںسراوان ہسپتال کے 40 فیصد عملہ اور ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر۔

سراوان ہسپتال کے 40 فیصد عملہ اور ڈاکٹرز کورونا وائرس سے متاثر۔

سراوان (ہمگام نیوز) رپورٹ کے مطابق ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے شستون/ سروان ہسپتال کے ڈاکٹرز اور دیگر عملے سرکار کی جانب سے طبی سہولیات نہ ملنے اور مناسب حفاظتی آلات نہ ہونے کی صورت میں کرونا وائرس سے متاثر ہو رہے ہیں۔

شستون/ سراون ہیلتھ سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ “شہر میں 30 سے ​​40 فیصد طبی عملہ اور ڈاکٹر کرونا وائرس سے متاثر ہیں اور صحت کی دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پہلے سے زیادہ ہدایتوں پر عمل کرنا پڑتا رہا ہے۔

تاہم عوامی نمائندے اسپتالوں اور صحت مراکز میں طبی عملے اور دیگر آلات و میڈیکل سہولیات کی کمی کی اطلاع دے رہے ہیں لیکن حکومت کی عدم دلچسپی کے سبب تمام ہسپتال کے ڈاکٹرز سمیت عملے پریشانی کا شکار ہیں۔

سروان ہسپتال کے ایک عملے نے بتایا کہ ہسپتالوں اور کلینکوں کی صاف ستھرائی پر کام کیا جا رہا ہے لیکن ماسک اور آلات کی وجہ سے ہم بھی کرونا سے متاثر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا پہلے کے مقابلے سرکاری ہسپتالوں میں کرونا سے حفاظت کے لیئے سرکار کی جانب سے کم سہولتیں مسیر ہو رہے ہیں اس سے کئی عملے ہسپتالوں میں اس ڈر کی وجہ سے نہیں آ رہے ہیں کہ سہولتیں نہ ملنے کی وجہ سے کہیں انہیں اس جان لیوا وبا کا شکار نہ ہونا پڑے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز