منگچر (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے منگچر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق آج شام 4 بجے نامعلوم مسلح افراد نے مقبوضہ بلوچستان کے علاقے منگچر میں آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے ایک شخص کا قتل کردیا۔
مقتول کی شناخت اورنگ زیب ولد عبدالخالق کے نام سے ہوئی ہے۔
تاہم مسلح افراد واقعہ کے بعد جاہ وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔