تربت (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں پولیس کا تربت کے رہائشی سینیئر صحافی مقبول کے گھر پر چھاپہ۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر تربت میں قابض پاکستانی پولیس کے مخصوص دستے سی آئی اے کے اہلکاروں نے بلاوجہ صحافی مقبول ناصر کے گھر پر چھاپہ مارا۔
ترجمان تربت پریس کلب نے تربت پریس کلب کے سنیئر صحافی مقبول ناصر کے گھر پر چھاپہ کی شدید مذمت کرتے ہوے کہا کہ ڈی پی او کیچ اور ڈپٹی کمشنر کیچ سے سی آئی اے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی اور واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ پولیس گردی اور بلاوجہ خوف کا ماحول پیدا کرنا ہے صحافیوں کے خلاف ایسی سازشیں بے نقاب کر کے رہیں گے۔