کوئٹہ (ہمگام نیوز) بلوچ لبریشن آرمی کے ترجمان آزاد بلوچ نے اپنے تنظیمی نشریاتی سائیٹ بلوچ لبریشن وائس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا گزشتہ روز کوہلو کے علاقے کاہان میں سبی موڑ کے قریب ایف سی قافلے پر ریموٹ کنٹرول سے ہونے والے بم حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہے۔

ترجمان نے کہا کہ 4 دسمبر کو جمعہ کے دن پاکستانی فورس ایف سی کا قافلہ کوہلو سے کاہان کی جانب جارہا تھا، جنھیں کاہان روڈ سبی موڑ کے قریب ہمارے سرمچاروں نے ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اس بم دھماکے کی زد میں آکر دشمن پاکستانی فوج کی ایک گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جس سے بلوچ دشمن پاکستانی فوج کے 5 اہلکار موقع پر ہلاک جبکہ متعدد اہلکار زخمی ہوگئے۔

بلوچ دشمن پاکستانی فوج نے اس حملے کے بعد حواس باختہ ہوکر بین القوامی مسلمہ جنگی اصولوں کی پامالی کرتے ہوئے مقبوضہ بلوچستان کے ان پسماندہ علاقوں میں عام سویلین کی استعمال میں روز مرہ زندگی کی آمد و رفت کیلئے کوہلو ٹو کاہان سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔

بی ایل اے کے ترجمان آزاد بلوچ نے بیان کے آخر میں کہا کہ قابض پاکستانی فوج پر اس طرح کے مزید حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہینگے۔