شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںافغان شہر غزنی میں بم دھماکہ11بچوں سمیت 15افراد جانبحق،20زخمی

افغان شہر غزنی میں بم دھماکہ11بچوں سمیت 15افراد جانبحق،20زخمی

کابل(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے ضلع غزنی میں قرآن خوانی کی محفل میں مبینہ رکشا بم دھماکے میں 11 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق وزارت داخلہ کے ترجمان طارق آریان کا کہنا تھا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق بم کو رکشے میں رکھا گیا تھا۔

غزنی کے گورنر کے ترجمان وحیداللہ جمعہ زادہ کا کہنا تھا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں اکثر کی عمریں 18 سال سے کم تھیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی لیکن افغان حکومتی عہدیداروں، سماجی کارکنوں اور صحافیوں کی جانب سے عموماً اس طرح کے دھماکوں کا الزام طالبان پر عائد کیا جاتا ہے۔

لیکن کچھ عرصے سے اس قسم کے حملے داعش بھی قبول کرتی رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق چھوٹے پیمانے کے بم دھماکوں میں حالیہ چند ہفتوں میں کم از کم 10 سرکاری عہدیدار جانبحق ہوئے اور ان میں سے اکثر حملے دارالحکومت کابل میں ہوئے۔

افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے حملے کی مذمت کی اور کہا کہ ‘طالبان کو لوگوں کی جنگ بندی کے مطالبے کو تسلیم اور دہشت گردی کے حملوں سے خود کو دور کرنا چاہیے جو انسانیت اور اسلام کے خلاف ہیں اور امن عمل کو قبول کریں’۔

کابل میں قائم برطانوی سفارت خانے نے اپنے بیان میں غزنی حملے کی شدید مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز