دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںواشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی اور پر...

واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی اور پر تشدد مظاہروں کے بعد ٹوئیٹر نے صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا

واشنگٹن (ہمگام نیوز) تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کی ہنگامہ آرائی اور پر تشدد مظاہروں کے بعد ٹوئیٹر نے صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کردیا۔

ٹوئیٹر نے صدر ٹرمپ کا ٹوئیٹر ہینڈل مستقل طور پر بند کرنے کے بعد موقف دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اکاؤنٹ سے پرتشدد مظاہروں کے لئے اپنے حامیوں کو بھڑکانے کا کام لیتے ہیں جس کے پیش نظر سماجی رابطے کی ویب سائیٹ نے امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ مستقل بنیادوں پر بند کردیا ہے۔

جمعرات کو ٹوئیٹر انتظامیہ نے صدر ٹرمپ کا اکاؤنٹ محدود مدت کے لئے بند کردیا تھا مگر جمعے کو جیسے ہی ان کا اکاؤنٹ بحال ہوا انہوں نے ایک دفعہ پھر نفرت انگیز ٹوئیٹ کئے جس سے ٹوئیٹر کو یہ سخت اقدام اٹھاتے ہوئے جمعے کو ان کا اکاؤنٹ مستقل طور پر بند کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز