پنجشنبه, نوومبر 7, 2024
Homeخبریںبحرین نے قطری قیادت کو مناما میں براہ راست مذاکرات کی دعوت...

بحرین نے قطری قیادت کو مناما میں براہ راست مذاکرات کی دعوت دی ہے: قطری وزارت خارجہ

بحرین (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق بحرین نے خلیجی ممالک میں مصالحت کے بعد قطری قیادت کو مناما میں براہ راست مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ قطری وزارت خارجہ نے سوموار کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ مناما کی طرف سے قطری حکومت سے کہا گیا ہے کہ وہ سعودی عرب کے شہر العلا میں 5 جنوری کو ہونے والے’جی سی سی’ سربراہ اجلاس کے اعلامیے پرعمل درآمد کے کے لیے اپنا وفد بحرین بھیجے تاکہ دونوں ملکوں کےدرمیان براہ راست بات چیت شروع کی جا سکے۔

خیال رہے کہ پانچ جنوری 2021ء العلا میں ہونے والی جی سی سی سمٹ کے موقعے پر قطر اور سعودی عرب کے درمیان چار سال سے جاری اختلافات ختم کرنے اور خلیجی بحران کو حل کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

العلا اعلامیے کے بعد بحرین اور متحدہ امارات نے قطر کے لیے اپنی فضائی حدود کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم پروازوں کی بحالی کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

بحرینی سول ایوی ایشن کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا کہ ان کے ملک نے قطر کے لیے فضائی حدود کھول دی ہیں اور قطری فضائی سروس کے لیے طریقہ کار تبدیل کردیا گیا ہے۔

کل سوموار سے سعودی عرب اور قطر کے درمیان براہ راست فضائی سروس بھی بحال ہوگئی۔ گذشتہ روز دوحا سے پہلی پرواز سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے لیے روانہ ہوئی۔

خیال رہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جون 2017ء کو قطر کے ساتھ سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز