واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکا کے سبکدوش ہونے والے صدرڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے آج سوموار سے کیوبا کا نام دہشت گردی کے سرپرست ممالک میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بلومبرگ نے ٹرمپ انتظامیہ کے دو اعلیٰ عہدے داروں کے حوالے سے بتایا ہے کہ کیوبا کو امریکا کے بھگوڑے افراد کو پناہ دینے اور کولمبیا کی نیشنل لبریشن آرمی کے ارکان کو بے دخل کرنے کی درخواست پر عمل درآمد نہ کرنے کی بنا پر دہشت گردوں کا سرپرست ملک قرار دیا جارہا ہے۔
کولمبیا نے کیوبا سے 2019ء میں بم دھماکوں میں ملوّث افراد کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن کیوبا کی حکومت نے اس کی درخواست پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا تھا۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کیوبا نے غیرملکی جنگجوؤں کو اپنے ہاں پناہ دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔