سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںبلوچ یکجہتی کمیٹی کا سرکردہ رکن قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء

بلوچ یکجہتی کمیٹی کا سرکردہ رکن قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء

حب (ہمگام نیوز) موصولہ اطلاعات کے مطابق بلوچ یکجہتی کمیٹی کا سرکردہ رکن جلال بلوچ کو قابض پاکستانی فوج نے گزشتہ روز اغواء کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق جلال بلوچ ولد خیر محمد سکنہ تمپ گزشتہ روز العثمانیہ کوچ کے ذریعے کراچی جارہا تھا جنہیں حب چوکی چیک پوسٹ پر قابض پاکستانی فوج نے جبری طور پر اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔

لاپتہ افراد کیلئے سرگرم تنظیم وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوے بتایا کہ جلال بلوچ کا قابض پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغواء ہونا باعث تشویش ہے، ان کا کہنا تھا کہ جلال بلوچ کو فوری طور پر منظر عام پر لایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز