خضدار (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے شہر خضدار میں لاپتہ نوجوان کی سربریدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاپتہ نوجوان کی لاش خضدار کے علاقے کانک سے برآمد ہوئی ہے۔
مقتول کی شناخت زبیر ولد محمد اکبر قوم محمد حسنی سکنہ خاران کے نام سے بتایا جارہا، جو دو روز قبل حب چوکی سے خضدار آیا تھا اور خضدار آتے ہی غائب ہوگئے تھے، جن کی لاش آج شب کانک کے ایریا سے ملی ہے۔