شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںقندھار میں پاکستانی فوج کے 6 خفیہ اہلکار افغان فوج کے ہاتھوں...

قندھار میں پاکستانی فوج کے 6 خفیہ اہلکار افغان فوج کے ہاتھوں گرفتار 

قندہار (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار میں پاکستانی فوج کے 6 خفیہ اہلکار افغان فوج کے ہاتھوں گرفتار ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ انہیں حکام نے بتایا ہے کہ صوبہ قندہار میں پاکستان کیلئے جاسوسی کرنے والے چھ افراد گرفتار ہوئے ہیں ـ

حکام کا کہنا ہے کہ ان چھ افراد میں سے چار افراد پاکستانی پولیس ہیں جبکہ دو افراد خفیہ ادارے آئی ایس آئی کے کارندے ہیں ـ

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتار شدگان سے پاکستانی شناختی کارڈز، سرکاری دستاویزات اور دیگر ساز و سامان بھی برآمد ہوا ہے ـ

گرفتار ہونے والوں میں سراج الدین، حمیداللہ خان، عزیزاللہ، ملک حسین اللہ اور شیر ولی جان شامل ہیں ـ جو پشتون ہیں اور ان کا تعلق صوبہ بلوچستان سے ہے ـ

یہ چھ افراد سپین بولدک کے مشہور سرحدی بازار ‘ویش’ میں گاڑیاں خریدنے کے بہانے افغانستان گئے تھے ـ

ذرائع نے بتایا کہ گرفتار شدگان کو خفیہ مقام منتقل کردیا گیا ہے جن سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ـ

یاد رہے کہ صوبہ قندہار میں ایسی کئی کارروائیاں ہوئی ہیں جس میں افغان حکومت نے پاکستان پر الزام عائد کیا تاہم حالیہ واقعہ اسے سچ ثابت کرنے میں افغان حکام کی مدد کر سکتا ہے ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز