واشنگٹن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ایرانی نظام پر دباؤ کا سلسلہ جاری رہے گا، ان کے ملک نے ایرانی دھاتوں کے سیکٹر پر پابندیوں کو بڑے پیمانے پر وسیع کیا ہے۔
پومپیو نے زور دیا کہ جب تک ایرانی خطرات باقی ہیں اس وقت تک پابندیاں برقرار رہنا چاہئیں۔
امریکا نے جمعے کے روز ایران اور اس کے بیرون بعض کمپنیوں اور تین ایرانی اداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔ ان کمپنیوں اور اداروں پر روایتی ہتھیاروں کو پھیلانے سے متعلق سرگرمیوں کے سلسلے میں ایرانی شپنگ لائن کمپنی کے ساتھ تجارتی معاملات کا الزام ہے۔
اس سے قبل امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایک بیان میں بتا چکے ہیں کہ واشنگٹن نے سات اداروں اور دو شخصیات کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ یہ پابندیاں شپنگ لائن کے شعبے میں کام کرنے والے ایرانی اداروں کے ساتھ مربوط ہیں۔
پومپیو کے مطابق ایرانی روایتی ہتھیاروں کا پھیلاؤ علاقائی اور بین الاقوامی امن کے کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ اس حوالے سے پابندیاں عائد کی گئی ہیں جن میں ایران کی بحری، فضائی اور خلائی صنعتوں کی تنظیمیں خاص طور پر شامل ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ نے باور کرایا ہے کہ ایرانی اسلحہ شام، لبنان، عراق اور یمن میں تنازعات کا پیٹ بھر رہا ہے۔ علاوہ ازیں ایرانی غیر روایتی ہتھیار عالمی دہشت گردی انجام دینے کا ایک ذریعہ ہیں۔
امریکی وزارت خارجہ نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایران کو ہتھیاروں کی فروخت یا فراہمی پر پابندی عائد کریں۔ ساتھ ہی باور کرایا گیا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ایرانی نظام پر دباؤ کا سلسلہ جاری رہے گا۔ اس کا مقصد ایران کے رویے میں بنیادی تبدیلی لانا ہے۔