دوشنبه, نوومبر 18, 2024
Homeخبریںقابض پاکستانی ٹارچر سیل سے جبری اغواء کے شکار بلوچ فرزند بازیاب...

قابض پاکستانی ٹارچر سیل سے جبری اغواء کے شکار بلوچ فرزند بازیاب ہوگئے

 

کوئٹہ (ہمگام نیوز) 20 جون 2018 سے جبری اغواء کے شکار ناصر حُسین بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حُسین جو مقبوضہ بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے جھاؤ کے رہائشی ہیں کو 20 جون 2018 کو بلوچ کالونی حب چوکی سے قابض پاکستانی فوج اور اس کی خفیہ اداروں نے اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کیا تھا۔

دو سال سے زائد عرصے تک ناصر حُسین پاکستانی اذیت گاہ میں مختلف قسم کی اذیتیں سہتے رہے۔

جبری اغواء کے شکار افراد کی باحفاظت بازیابی کی جدوجہد کرنے والی تنظیم وائس فار بلوچ مِسنگ پرسنز نے اپنے فیسبک پیج سے ناصر حسین کی بازیابی کی تصدیق کردی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز