سبی (ہمگام نیوز ) ہمگام نیوز کو موصول ہونے والے تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بولان سانگان کمب آنی کہور میں نامعلوم مسلح افراد کی طرف سے قابض پاکستانی فوج کے گاڑی کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج کے گاڑی کو اس وقت بم حملے کا نشانہ بنایا گیا جب وہ سانگان سے کٹ کی جانب جارہے تھے، دھماکے کے نتیجے میں فوجی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، جس میں سوار کئی اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے مذکورہ علاقوں میں پاکستانی فوج کے ظلم و بربریت کے خلاف بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی جانب سے قابض پاکستانی فوج پر مزاحمتی حملے گذشتہ دو دہائیوں سے تسلسل کے ساتھ جاری ہیں، تاہم آج کے اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی بھی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔
جبکہ یہ بھی اطلاعات موصول ہوئی ہے کہ مزکورہ حملے کی جگہ پاکستان آرمی کے 2 کاپٹر پہنچ گئے ہیں۔