دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںبلوچ وسائل بابت چینی معاہدوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ بلوچ ورنا موومنٹ

بلوچ وسائل بابت چینی معاہدوں کی کوئی حیثیت نہیں۔ بلوچ ورنا موومنٹ

 کوئٹہ (ہمگام نیوز ) بلوچ ورنا موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کہا ہیکہ بلوچ سرزمین اور وسائل کے متعلق پاکستان اور چین کے معاہدوں کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ چین خطے میں اپنی سیاسی اور معاشی اثر و اسوخ کو بڑھانے کے لئے گوادر پورٹ تک رسائی حاصل کرنے کی تھگ و دو میں لگا ہوا ہے اور وہ گوادر پورٹ کاکنٹرول اپنے ہاتھوں میں لینے کے لئے پاکستان کے ساتھ اربوں ڈالروں کی معاہدوں پر دستخط کررہی ہیں لیکن چین سمیت دیگر قوتوں کو یہ بات سمجھ لینا چائیے کہ بلوچستان ایک ملک ہے اور بلوچ قوم اپنی آزادی کی جنگ میں مصروف ہیں ایسے حالات میں بلوچ سرزمین پر سرمایہ کاری احمقانہ عمل ہیں۔ آج چینی قوم ماوزے تنگ کے نظریات اور تعلیمات سے انحراف کرکے اپنے مفادات کو ترجیح دے رہی ہیں اور قبضہ گیروں کے ساتھ مل کر مظلوم اقوام کے وسائل پر قبضہ جمانے کی سازشوں میں حصہ دار بن چکے ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچستان کے ایک ایک پتھر کے تحفظ کا دعوہ کرنے والوں نے ریکوڈک، گوادر سمیت بلوچستان کے ساحل اور وسائل کا سودا کرچکے ہیں بلکہ سامراجی قوتوں سے بلوچ قوم کا بھی سودا کرچکے ہیںلیکن ا±ن کو اپنی اس گھناونے کردار کا حساب دینا پڑے گا بلوچ قوم ا±نھیں معاف نہیں کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز