سه شنبه, مارچ 10, 2026
Homeخبریںایرانی مقبوضہ بلوچستان میں پھانسیوں کا سلسلہ جاری زاہدان سینٹرل جیل میں...

ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں پھانسیوں کا سلسلہ جاری زاہدان سینٹرل جیل میں بلوچ عالم کو پھانسی

دزاپ ( ھمگام نیوز) زاہدان سینٹرل جیل میں آٹھ سال قید رہنے کے بعد ایک بلوچ عالم کو پھانسی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بدھ 20 جنوری کو ایک اور بلوچ عالم دین حافظ عبدالستار آنشینی ولد عبدالغنی کو 8 سال قید رکھنے بعد زاہدان سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی ـ

ایک باخبر ذرائع نے ہمارے رپورٹر کو بتایا کہ قابض ایرانی پولیس نے ایک شہری کے قتل کے الزام میں 8 سال قبل اسے گرفتار کرکے جیل کے اندر شدید ذہنی و جسمانی تشدد کے بعد اسے گزشتہ روز پھانسی دے دی گئی ـ

ذرائع نے مزید کہا کہ حافظ عبد الستار بے گناہ تھا اور یہ قتل دوسرے لوگوں نے کیا تھا جن کے ساتھ اس کے تعلقات تھے اور قاتل موقعے فرار ہوگئے تھے تاہم اسے شک کی بنیاد پر پولیس نے اسی وقت گرفتار کرلیا تھا ـ لیکن اسے عدالت میں اپنے صفائی پیش کرنے کے لیئے وکیلوں تک رسائی نہیں دیا گیا تھا ـ

ذرائع نے مزید کہا کہ زاہدان جیل کے حکام نے منگل 20 جنوری کو عبد الستار کے اہل خانہ سے رابطہ کروایا تھا اور کہا تھاکہ وہ اسے آخری بار جیل میں ملاقات کر سکتے ہیں ـ

پھانسی کے بعد بدھ کے روز بلوچ عالم دین کی میت ان کے اہل خانہ کے حوالے کردی گئی ہے ـ

گذشتہ ماہ کے دوران زاہدان سینٹرل جیل میں بلوچ شہریوں کی پھانسی میں ڈرامائی انداز میں اضافہ ہوا ہے۔ کم از کم 13 بلوچ شہریوں کو پھانسی دی گئی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز