بنپور ( ھمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے قدیم دارالحکومت بنپور میں ایک پولیس افسر روڈ حادثے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا ـ
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب قابض ایرانی پولیس افسر احمد حبیبفر نے ایک آئل ٹینکر کو روک کر اس بھتہ وصول کرنا چاہا آئل ٹینکر کے نہ روکنے پر پولیس افسر نے آئل ٹینکر کا پیچھا کیا اور اسی ٹینکر کے نیچے اس کا گاڑی آکر وہ شدید زخمی ہوگیا۔
زخمی افسر کو طبی امداد کے لیئے قریبی ہسپتال لایا گیا اور وہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیاـ
واضح رہے یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس اہلکار گاڑیوں کے گزرنے کے راستے پر کھڑے ہوکر ڈرائیوروں سے رقم وصول کرنے کے لئے رات کے وقت لگاتار چوکیاں لگا رہے تھے۔


