دزاپ (ہمگام نیوز) نامہ نگاروں کے مطابق گذشتہ ماہ ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں سڑک حادثات میں کم از کم 124 افراد جانِحق اور زخمی ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان روڈ اتھارٹی کے پولیس چیف نے کہا کہ بلوچستان کے جنوب میں رواں سال جنوری میں ہونے والے 74 ٹریفک حادثات میں 13 افراد جاں بحق اور 111 زخمی ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ تیز رفتاری، غیر ذمہ داری، لاپروائی سے گاڑی چلانا اور بائیں جانب سے آگے بڑھنے اور دوسروں سے آگے نکل جانے کی وجہ سے بلوچستان کی سڑکوں پر اس عرصے کے دوران ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات ہیں ـ
بلوچستان کے روڈ اتھارٹی پولیس کے سربراہ نے اپنے ذرائع ابلاغ میں جاری کیئے گئے بیان میں یہ واضح کیا ہے کہ ہر 2 گھنٹوں کی ڈرائیونگ کے بعد سفر کرنے میں جلدبازی نہیں کرنا چاہیئے بلکہ 15 منٹ آرام سے رکنا ضروری ہے تاکہ گاڑیوں میں موجود مسافر محفوظ رہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں کو آگاہی دیتے ہیں کہ وہ سفر کرنے سے پہلے اپنی گاڑیوں کو اچھی طرح سے مشاہدہ کریں تاکہ اس میں کسی نقص کی وجہ سے خود کو اور دوسروں کو حادثات سے بچایا جا سکےـ
تاہم مذکورہ وجوہات کے علاوہ انتہائی خراب ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر ٹوٹے پھوٹے سڑکیں اور ایرانی گاڑیوں کا غیر معیاری ہونا بھی ان حادثات کی سب سے بڑی وجوہات ہوسکتی ہے۔


