کوئٹہ (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان میں گذشتہ برس سال 2020 میں آٹھ ہزار 605 روڑ حادثات پیش آئے جس کی وجہ سے قریب 2 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ 12 ہزار 360 لوگ زخمی ہوگئے۔ زخمی و جاں بحق افراد میں مرد سمیت خواتین و بچے بھی شامل ہیں۔
بلوچستان یوتھ اینڈ سول سوسائٹی کی جانب سے مرتب کردہ سال 2020 کے 8 ماہ رپورٹ کے مطابق سال 2020 کے ماہ مئی میں 878 حادثات میں 152 افراد جاں بحق جبکہ 1514 زخمی ہوگئے۔ جون میں 949 حادثات میں 108 افراد جاں بحق جبکہ 1433 افراد زخمی ہوگئے۔ جولائی میں 1099 روڑ حادثات پیش آئے جس کے نتیجے میں 123 افراد جاں بحق اور 1462 زخمی ہوگئے۔ اگست میں 944 روڑ حادثات کے دوران 143 افراد جاں بحق اور 1470 زخمی ہوگئے۔ ستمبر میں 1207 حادثات میں 128 جاں بحق 1730 زخمی ہوئے۔ اکتوبر میں 1025 حادثات میں 127 افراد جاں بحق جبکہ 1388 زخمی ہوئے اور نومبر میں1311 حادثات میں 104 افراد جاں بحق جبکہ 1750 افراد زخمی ہوئے اور دسمبر کے مہینے میں 1191 حادثات پیش آئے جس کے نتیجے میں 116 افراد جاں بحق جبکہ 1613 افراد زخمی ہوگئے۔


