زاہدان ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق 20 جنوری 2021 کو بدھ کے روز ایران میں 2 اور بلوچ شہریوں کو پھانسی دے دی گئی۔
دونوں نوجوان واش شہر سے تعلق رکھنے والے یونس جمشیدزہی ولد ملک محمد اور شمس الدین باجیزاہی ولد ابراہیم جو کہ افغانستان میں رہنے والا ایک بلوچ تھا، جو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے روٹک گاؤں میں رہتا تھا، دزاپ کے سنٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔
ان دونوں شہریوں کو 18 جنوری 2014 کو قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور وہ سات سال تک دزاپ/زاہدان سنٹرل جیل میں قید تھے۔
ایک باخبر ذرائع نے کے مطابق شمس الدین باجیزہی اکتوبر 2014 میں دزاپ جیل کے اندر کسی بیماری کی وجہ آنکھوں کی بینائی سے محروم ہوگیا تھا جس کی علاج کے لیئے ان سے جیل کے عہداروں نے ایک بڑی رقم طلب کی تھی، لیکن وہ دینے سے قاصر تھے اس لیئے ان کے آنکھوں کی روشنی ہمیشہ کے لیئے چلی گئی تھی۔
واضح رہے گذشتہ 34 دنوں میں کم از کم 15 بلوچ شہریوں کو بلوچستان کے مختلف جیلوں میں سزائے موت دی گئی ہے، جن کے نام درج ذیل ہیں۔
شیعب ریگی بہنام ریگی 20 دسمبر 2020
عبدالباسط خشیت 21 دسمبر 2020
حمید میر بلوچزہی اور مہربان براہوہی 27 دسمبر 2020
الیاس کلندزہی، حسن دھواری اور امیر محمودزہی 6 جنوری 2021
مجید ریگی 10 جنوری 2021
جمعہ زاروزہی 14 جنوری 2021
محمد انور عالیزہی 20 جنوری 2021
یونس آنشینی اور عبدالرؤف کبدانی 23 جنوری 2021
اور گزشتہ روز بدھ 20 جنوری 2021
یونس جمشیدزہی اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے ایک بلوچ شمش الدین باجیزہی کو زاہدان کے مرکزی جیل میں آج 24 جنوری 2020 کو قابض ایران نے پھانسی دے دیـ


