چهارشنبه, مارچ 11, 2026
Homeخبریںسوراب: کمرے میں گیس بھر جانے سے 2 افراد جاں بحق، دو...

سوراب: کمرے میں گیس بھر جانے سے 2 افراد جاں بحق، دو بے ہوش

سوراب (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے سوراب کے ایک کمرے میں گیس بھرنے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ مزید دو افراد کو بے ہوشی کی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قلات سوراب شاہراہ حاجیکہ کے مقام پر موجود پیٹرول پمپ کے کمرے میں گیس بھر جانے سے دو افراد جاں بحق جبکہ دو بے ہوش ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ قلات سوراب پمپ پر کام کرنے والے افراد گیس ہیٹر جلتا چھوڑ کر سو گئے تھے۔

جاں بحق و بے ہوش ہونے والے افراد کا تعلق پشاور خیبر پختو نخواہ سے بتایا جارہا ہے، مذکورہ افراد کو ڈی ایچ کیو سوراب منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز