پنجشنبه, مارچ 12, 2026
Homeخبریںافغان فوج کے حملے میں 12 طالبان ہلاک متعدد زخمی، داعش کا...

افغان فوج کے حملے میں 12 طالبان ہلاک متعدد زخمی، داعش کا ایک کارندہ گرفتار

کابل (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ فوج کی کاروائی کے دوران 12 طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق افغان حکام نے دعوا کیا ہے کہ صوبہ ننگرہار کے دو اضلاع، شیرزاد اور خوگیانی میں افغان فورسز نے فضائی حملے کیے ہیں۔

حکام کے مطابق طالبان کیخلاف توپخانے کا بھی استعمال ہوا جس میں کم از کم بارہ طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب جلال آباد شہر میں داعش کے ایک کارندے کو بھی گرفتار کرنے کا دعوا کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کامران عرف طلحہ رکشے میں دو موبائل بم اور داعش کا پرچم لے کر جا رہا تھا کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔

صوبہ لوگر میں بھی حکام نے طالبان کے دو ڈرون کیمروں سمیت مختلف دھماکہ خیز مواد کو برآمد کرنے کا دعوا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز