جمعه, مارچ 13, 2026
Homeخبریںلشکرِ اسلام کا سربراہ حاجی منگل باغ بم دھماکے میں ہلاک

لشکرِ اسلام کا سربراہ حاجی منگل باغ بم دھماکے میں ہلاک

جلال آباد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق آج منگل کے روز افغان صوبہ ننگرہار کے ضلع اچین میں لشکرِ اسلام کا سربراہ حاجی منگل باغ ہلاک ہوگیاـ۔

واقعہ پہلے سے نصب شدہ بارودی مواد کے پھٹ جانے کی صورت میں پیش آیا جس میں منگل باغ اپنے دو ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

افغان صوبہ ننگرہار کے گورنر ضیاءالحق امرخیل نے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے منگل باغ چند ماہ قبل ایک ڈرون حملے میں زخمی ہوا تھا اور اس سے پہلے بھی کئی بار ان کی موت کی خبریں سامنے آئی ہیں۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق لشکرِاسلام کے ترجمان نے اب تک کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز