وڈھ (ہمگام نیوز) وڈھ سے قابض پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ اداروں کے ہاتھوں جبری اغواء کے بعد لاپتہ ہونے والے علی حسن مینگل کے اہل خانہ نے ان کی بازیابی کی اپیل کردی۔
علی حسن مینگل کو 4 نومبر 2011 کو قابض پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ اداروں نے اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا جو قریباً 10 سال کا عرصہ ہونے کے باوجود تاحال بازیاب نہ ہوسکے۔
علی حسن مینگل کے اہل خانہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو انہیں عدالت میں پیش کرکے ان پر مقدمہ چلایا جائے۔ اس طرح سے کسی زندہ انسان کو یوں دس سال تک لاپتہ رکھ کر تشدد کا نشانہ بنانا ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی بد ترین خلاف ورزی ہے۔
اہل خانہ نے مزید کہا کہ ہم تمام متعلقہ اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ علی حسن مینگل کی بازیابی میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ کرب اور اذیت میں مبتلا خاندان کو سکون میسر ہوسکے۔


