لندن (ہمگام نیوز) خان آف قلات سلیمان داود احمد زئی نے کہا ہے کہ بلوچ متحدہ محاذ کا عمل کا قیام انتہائی خوش آئند عمل ہے بلوچوں کو یوسف مستی خان کے قیادت میں اپنے انسانی حقوقوں کے ایک پلیٹ فارم پے متحد ہوکر اپنے بنیادی حقوقوں کیلئے متحد ہوکر کام کرنا ہوگا۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں دنیا کے تمام بلوچوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ یوسف مستی خان نہ صرف خطے اور بلوچستان کے سیاست سے اچھی طرح واقف ہیں مگر اس کے ساتھ وہ ایک نڈر اور ایمانندار اور مخلص انسان ہیں۔ اور مجھے امیدہے کہ تمام بلوچ یوسف مستی خان کے قیادت میں متحد ہوکر اپنے بنیادی حقوق کے لئے ایک ساتھ ہوکر آواز اٹھائیں گے اور متحد رہینگے۔