سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںمیرے بیٹے اسداللہ کو بازیاب کیا جائے: والدہ کی حکومت سے اپیل

میرے بیٹے اسداللہ کو بازیاب کیا جائے: والدہ کی حکومت سے اپیل

 

مند (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ضلع کیچ کی تحصیل مند کے رہائشی اسد اللہ ولد ناصر علی کی والدہ بی بی فریدہ نے حکومتی اداروں سے اپیل کی ہے کہ میرے بیٹے کو بازیاب کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق اسداللہ ولد ناصر علی کو یکم جولائی 2019 کے دن نوکیں کہنِ مند سے رات تین بجے پاکستانی فوج اور اس کے خفیہ اداروں نے اغواء کرکے لاپتہ کردیا جس کا تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا۔

اسداللہ کی والدہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے بیٹے پر کوئی الزام ہے تو اس پر فرد جُرم عائد کرکے اُسے عدالت میں پیش کیا جائے مگر یوں لاپتہ رکھ کر ہمیں اذیت نہ دی جائے۔

جبراً گُمشدگی پاکستان اور عالمی قوانین کے مطابق ایک جُرم ہے مگر مقبوضہ بلوچستان میں پاکستانی قابض فوج اس جُرم کا ارتکاب پچھلے کئی دہائیوں سے کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز