دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریں2 سال قبل اغواء کئے جانے والے عبدالوہاب کو منظر عام پر...

2 سال قبل اغواء کئے جانے والے عبدالوہاب کو منظر عام پر لایا جائے: لواحقین کی اپیل

کوئٹہ (ہمگام نیوز) عبدالوہاب کے لواحقین نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پیارے کو لاپتہ ہوئے 8 سال کا عرصہ گزر چُکا ہے جس کا تاحال کوئی پتہ نہ چل سکا، ہم ملکی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ عبدالوہاب کو بازیاب کیا جائے۔

عبدالوہاب کے لواحقین کا کہنا ہے کہ انہیں قابض پاکستانی فوج نے 2 سال قبل 23 مئی 2019 کو مقبوضہ بلوچستان کے علاقے حب چوکی سے اغواء کرکے ریاستی عقوبت خانوں میں منتقل کردیا گیا، جو ابھی تک منظر عام پر نہ آ سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر ان پر کوئی الزام ہے تو ان پر فرد جرم عائد کرکے ان پر مقدمہ چلایا جائے مگر ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی اس طرح سے خلاف ورزی بند کی جائے۔

لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ عبدالوہاب کو منظر عام پر لا کر ہمیں اس اذیت اور کرب سے نجات دلائیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز