خاران (ہمگام نیوز) موصولہ اطلاعات کے مطابق آج صبح مقبوضہ بلوچستان کے شہر خاران میں قابض پاکستانی فوج کی قریب 16 گاڑیوں پر مشتمل قافلے نے کلی حسین اباد سمیت نوروز آباد روڈ سے متصل دیگر علاقوں میں بڑے پیمانے پر فوجی بربریت شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خاران میں گزشتہ شام نوروز آباد روڈ کے قریب واقع ایف سی چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کے بعد آج صبح ایف سی کی بھاری نفری نے سیاہ پٹ و شیروزئی کے درمیانی علاقے حسین آباد میں سرچ آپریشن کرکے لوگوں کو زد وکوب کرکے ان پر خوب تشدد کیا۔
اس کے علاوہ حسین آباد کے قریب زمینوں پر کام کرنے والے جاوید نامی شخص کو تشدد کے بعد اغواء کرکے اپنے ساتھ لے گئے۔