پسنی (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں تین افراد اغواء۔ اغواء ہونے والے تینوں افراد کو اغواء کے قتل کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پسنی کے علاقے مکران کوسٹل ہائیوے پر شنزانی میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے تین افراد کو اغوا کرلیا۔ اغواء ہونے والے تینوں افراد کی لاشیں پولیس نے برآمد کرلیں۔
جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت ماجد ولد اوغان ساکن وارڈ نمبر 2 پسنی، جمیل ولد صاحب داد اور حمید ولد صاحب داد ساکن وارڈ نمبر 5 پسنی کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جمیل ولد صاحب داد اور حمید ولد صاحب داد آپس میں بھائی ہیں۔
واقعے پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جاتا ہے کیونکہ جمیل ولد صاحب داد اور حمید ولد صاحب داد آج ہی قتل کے مقدمے میں بھری ہوکر گھر لوٹ رہے تھے تاہم ان کے ایک اور بھائی اور مقدمے میں نامزد ملزم پرویز ولد صاحب داد کو سزا سنائی گئی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کردی پولیس کو جائے وقوعہ سے ایک موٹر سائیکل بھی ملی ہے جو قتل کئے گئے افراد کی بتائی جاتی ہے۔