سبّی/گوادر (ہمگام نیوز) مقبوضہ بلوچستان کی خونی شاہراہوں پر آج دو مزید لوگ موت کی وادی میں چلے گئے۔ دو الگ الگ حادثوں میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق سبّی میں مٹھڑی اسٹیشن کے قریب تیز رفتار بس نے ایک موٹر سائیکل کُچل دی۔ موٹر سائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
ایک اور حادثے میں گوادر سے کراچی جانے والی بس کو حادثہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثہ مختلف سمت سے آنے والی کورولا گاڑی کی غلط اوور ٹیک کی وجہ سے پیش آیا۔