برلن(ہمگام نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی جرمنی زون کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی قائد نواب براہمدغ بگٹی کی سربراہی میں بی آر پی جرمنی زون کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی، سینٹرل کمیٹی کے رکن جواد بلوچ جبکہ عادل بلوچ سمیت جرمنی زون کی کابینہ کے دیگر ارکان فارس بلوچ، عطا بلوچ، مہر علی بلوچ، مظفر بلوچ، راشدبلوچ اور ایجاز بلوچ نے شرکت کی۔
اجلاس میں بلوچستان کی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ بی آرپی جرمنی زون کی ماضی میں سرگرمیوں کا بھی جائزہ لیا گیا جس کو قائد نواب براہمدغ بگٹی کی جانب سے سراہا گیا جبکہ پارٹی کے مستقبل کے پرو گرامز کو مزید بہتر اور پراثر بنانےکے حوالے سے بھی نواب براہمدغ بگٹی نے جرمن زون کابینہ کو تجاویز دیں۔
اجلاس میں شیر محمد بگٹی نے کابینہ کے ارکان سے تفصیلی بات چیت کی اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔