کیچ (ہمگام نیوز) موصولہ اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے کیچ میں مسلح افراد کے حملے میں 1 شخص ہلاک جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ گذشتہ شب کیچ کے علاقے سامی میں ریاستی ڈیتھ اسکواڈ کے سرغنہ دیدگ گچکی اور اس کے ساتھیوں پر کی گئی۔
ہمگام ذرائع کے مطابق حملے کے نتیجے میں دیدگ گچکی کا ساتھی ہلاک ہوگیا جبکہ مزید 2 زخمی ہوگئے۔
تاہم ہلاک و زخمی ہونے والے افراد کی تفصیل ابھی تک موصول نہیں ہوسکی۔
واضح رہے دیدگ گچکی سامی سمیت ارد گرد کے علاقوں میں بتھہ وصولی و دوسرے کئی جرائم میں ملوث ہے۔ خیال رہے اس سے قبل قابض پاکستانی فوج اور ریاستی ڈیتھ اسکواڈ پر اس نوعیت کے حملے بلوچ مسلح آزادی پسند تنظیموں کی طرف سے ہوتے رہتے ہیں تاہم اس حملے کی ذمہ داری ابھی تک کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔