دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںایرانی مقبوضہ بلوچستان میں 10 بلوچوں کی شہادت کے بعد کئی علاقوں...

ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں 10 بلوچوں کی شہادت کے بعد کئی علاقوں میں ہنگامی آرائی، سرکاری گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی

دزاپ (ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز جعلی سرحد ( گولڈ سمتھ لائن) پر قابض ایرانی دہشتگرد آرمی سپاہ پاسداران انقلاب( IRGC) کی بلوچ مزدوروں پر براہ راست فائرنگ کے نتیجے میں درجن بھر بلوچوں کی شہادت اور بیس سے زیادہ زخمی ہونے کے بعد ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے مختلف شہروں میں ان بلوچ فرزندوں کی شہادت کے رد عمل میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شستون/سراوان میں مختلف سرکاری دفاتر کو نزر آتش کر دیا گیا ہے پولیس سمیت کئی دیگر سرکاری اداروں کی گاڑیوں کو مشتعل مظاہرین نے نزر آتش کردیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق اب تک 22 کے قریب سرکاری دفاتر کو نزر آتش کیا گیا ہے، جبکہ 25 کے قریب سرکاری و غیر سرکاری گاڑیوں کو نزر آتش کر دیا گیا ہے۔ نزر آتش کی جانی والی گاڑیوں میں پولیس کی تین گاڑیاں بھی شامل ہیں۔

مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیئے قابض ایرانی پولیس نے مظاہرین پر گولیاں برسائیں جس سے دو مزیدافراد زخمی ہوگئے تاہم زخمیوں کی شناخت کے بارے میں اب تک مصدقہ اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق تہران کی پارلیمنٹ میں موجود بلوچ نمائندوں نے بھی احتجاجاً پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کر دیا تاہم سیاسی و مذہبی شخصیات کی جانب سے گزشتہ روز ایرانی آرمی کی بربریت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز