دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںبلوچستان میں ایرانی فوج کے ہاتھوں بلوچوں کی قتل عام کی مذمت...

بلوچستان میں ایرانی فوج کے ہاتھوں بلوچوں کی قتل عام کی مذمت کرتے ہیں : اہواز پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ

 

اہواز ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق اہواز پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ایرانی آرمی کے ہاتھوں بلوچوں کے قتل عام کو ایک سیاہ دن کے طور پر دیکھتے ہیں انہوں نے کہا اس قتل عام کی جتنی بھی مذمت کیا جائے کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق اہواز کی آزادی میں سرگرم پارٹی اہواز پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے مرکزی دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق ایرانی آرمی اور پولیس آئے روز بلوچستان میں معصوم بلوچوں کا قتل عام کر رہے ہیں جو کہ ایک ناقابل تلافی نقصان ہے انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ ایران نے بلوچستان میں سوائے تباہی کے اور کچھ نہیں دیا ہے گزشتہ روز 22 فروری میں بلوچ مزدوروں کو جس طرح دوران روزگار آرمی نے وحشیانہ طریقے سے گولیاں برسا کر انہیں قتل کر دیا ہے یہ ایک سیاہ دن کے طور پر تاریخ میں رقم کیا جائے گا اور اہواز کے آزادی پسند اور انسان دوست عوام اس بربریت اور ظلم کے شدید مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ اہواز پارٹی کی جانب سے مقبوضہ بلوچستان کے عوام کے خلاف قابض ایرانی آرمی اور ملا رجیم کی حکومت کے اس وحشیانہ جرم کی شدید مذمت کرتا ہے اور شہدا کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز